شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہورہے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی جائیں گی جو چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کردیا ہے کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں