حب، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی، قتل کے دو ملزمان گرفتار
حب (انتخاب نیوز) حب میں حادثے کی نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوزخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے میں ماربل سٹی کے قریب حادثے میں ایاز علی جاں بحق جبکہ دو نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہوگئے، نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کارروائی انتظامیہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جاوید اور شوکت کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران سیف اللہ نامی شخص کو قتل کرنیکا اعتراف کیا، ملزمان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


