دکی، غریب آباد کے علاقے میں پولیو کی سیکورٹی پر تعینات پولیس گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ
دکی (انتخاب نیوز) غریب آباد کے علاقے میں پولیو کی سیکورٹی گشت پر تعینات پولیس گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہوگئے۔فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے بھی فائرنگ کے بعد حملہ آوروں ہے جوابی فائرنگ کی۔پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 10/2022 پولیس تھانہ دکی میں درج کرلی۔مقدمہ دہشتگردی،ہوائی فائرنگ،اور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات 7Ata،353،186،337h2 کے تحت درج کی گئی ہے۔مقدمے میں نامزد افراد میں عبدالمالک عرف طور،رحم گل اور عبدالروف ولد اختر محمد ناصر شامل ہیں۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان عادی ملزمان ہیں۔ملزمان نے قبل ازیں بھی پولیس پر فائرنگ کی ہیں۔
Load/Hide Comments


