کوئٹہ نواں کلی کے مکینوں کا گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج، ایئرپورٹ روڈ بلاک کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نواں کلی کے مکینوں نے گیس کی عدم فراہمی کیخلاف ایئرپورٹ روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی، سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کےخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جا رہی مظاہرین نے گیس کمپنی اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو معطل کرے اور شہریوں کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے، حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا پر امن احتجاج ختم کر دیا اور روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا، اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔


