محکمہ جنگلات لسبیلہ کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریع کٹائی، اندرون اور بیرون ملک فروخت

اوتھل (انتخاب نیوز) محکمہ جنگلات لسبیلہ کی سرپرستی میں درختوں کی بے ذریع کٹائی جاری، رات کی تاریکی میں ٹرکوں کے ذریعے لسبیلہ سے دیگر اضلاع، صوبوں بلکہ افغانستان تک ٹنوں کے حساب سے لکڑیاں کاٹ کر فروخت کی جارہی ہیں، روز جنگلات کے کٹاؤ کے سبب ہرا بھرا لسبیلہ اب چٹیل میدان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ محکمہ جنگلات لسبیلہ کی سرپرستی میں جنگلات اور لکڑیوں کے بے دریغ کٹاؤ کا سلسلہ عروج پر ہے۔ لسبیلہ میں رات کی تاریکی میں ٹرکوں کے ذریعے لسبیلہ سے دیگر اضلاع، صوبوں بلکہ افغانستان تک ٹنوں کے حساب سے لکڑیاں منتقل کی جارہی ہیں۔ جنگلات کے کٹاؤ کے سبب ہرا بھرا لسبیلہ اب چٹیل میدان میں تبدیل ہوگیا ہے جس سے ماحولیات پر گہرا اثر پڑا ہے۔ بارشوں کا نہ ہونا یا معمول سے زیادہ ہونا یہ سب قیمتی جنگلات کے کٹاؤ سے ہے۔ جنگلات کے بے تحاشہ کٹاؤ کے سبب لسبیلہ میں اب جنگلات برائے نام کے ہوکر رہ گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات لسبیلہ کی سرپرستی میں آئے روز ٹریکٹر و ٹرکوں کے حساب سے لکڑیاں دوسرے علاقوں منتقل کی جارہی ہیں۔ محکمہ جنگلات لکڑیوں جیسے پیش بہا خزانے کو تحفظ دینے میں یکسر ناکام نظر آرہا ہے۔ درختوں کے بے دریغ کٹاؤ سے جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، وہاں ماحول آلودہ ہوکر طرح طرح کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ ایک طرف حکومت کروڑوں روپے کے فنڈ سے درخت لگا کر مہم چلا رہی ہے تو دوسری جانب ذمہ داران چند روپوں کے خاطر محکمہ جنگلات لسبیلہ میں قیمتی درختوں کو تباہ کررہی ہے۔ حکومت بلوچستان فوری نوٹس لے کر جنگلات کو تحفظ فراہم کرے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اچھا اور خوشگوار ماحول میسر آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں