لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کی سینیٹ میٹنگ، مقامی نمائندگی نہ دینے پر عوامی حلقوں کی تشویش

وندر (انتخاب نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں 26 جنوری کو ہونے والی سینٹ میٹنگ کو لسبیلہ اور حب کے عوامی حلقوں نے مشکوک قرار دیدیا لسبیلہ یونیورسٹی کی سینٹ کمیٹی میٹنگ میں لسبیلہ کے منتخب عوامی نمائندے اسٹیک ہولڈرز لسبیلہ کے سینیٹرز کو مدعو نہ کرنا یہ اس بات کا ثبوت ہے لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کی سینٹ میٹنگ میں ڈیرہ مراد جمالی، آواران، وڈھ، خضدار کے فیصلے ہوتے ہیں پر افسوس لسبیلہ اور حب کے مقامی اسٹاف اور طلبا کی نمائندگی کیلئے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا جاتا سینٹ کمیٹی میں پورے بلوچستان سے نمائندے شرکت کرتے ہیں پر افسوس لسبیلہ حب سے کسی کو مدعو نہیں کیا جاتا حب ضلع بننے کے بعد لسبیلہ یونیورسٹی کی زمین بھی موجود ہے پر اس پر کوئی کام نہیں ہورہا، حب کے طلبا طالبات یونیورسٹی کیلئے پریشان ہیں وقت کی ضرورت ہے۔ اس میٹنگ ایجنڈے میں لسبیلہ یونیورسٹی کے حب کیمپس کو شروع کروانے کیلئے فی الحال کسی پرائیوٹ عمارت میں اسکی منظوری دی جائے لسبیلہ یونیورسٹی کی کنٹریکٹ مقامی ملازمین کو پرمننٹ کیا جائے، لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ اس سینٹ میٹنگ میں مقامی نمائندوں کو مدعو کرے تاکہ مقامی اسٹیک ہولڈرز بات کریں اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس پر عمل نہ کیا تو ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں سخت احتجاج کیا جائیگا جسکی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں