سیاست میں شارٹ کٹ ازم نے سیاسی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہیکہ سیاست جہد مسلسل ثابت قدمی مستقل مزاجی اور عوام دوستی کا نام ہے لیکن شارٹ کٹ ازم کے شکار عناصر بے چینی کا شکار ہوکر روز پارٹی تبدیل کرتے ہیں ایسے عناصر نے سیاسی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نودیز کیچ کے مقام پر سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ واجہ ابوالحسن بلوچ ناظم الدین ایڈوکیٹ نثار بزنجو واجہ محمد حیدر البلوشی بھی موجود تھے کارکنوں سے جان محمد بلیدی شکیل بلوچ واجہ ابوالحسن بلوچ ناظم الدین بلوچ اور حفیاط بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لوگ کرپٹ کلچر سے اکتا کر نیشنل پارٹی کو بھرپور انداز سے حمایت کررہے ہیں اس وجہ شارٹ کٹ ازم کے پیداوار عناصر کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اب پارٹی بدلنے سے بھی ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ لوگ اب ایسے عناصر کے بجائے حقیقی سیاسی قیادت کو سامنے لاکر اپنے قومی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتا ہے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نودیز نیشنل پارٹ کا گڑھ تھا اور گڑھ رہے گا انہوں نے واضع کیا کہ عوام کو اپنے مستقبل کو خوش حال بنانے کے لیئے نیشنل پارٹی کوابھرپور سا تھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں