ہمارا وطن دنیا جہاں کی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پشتونخوامیپ

پشین(آن لائن) غازی امان اللہ خان سے لیکر آج تک تمام پشتون افغان ہیروز اور ملی قومی رہبروں کو دشمنوں نے ان کے اپنے ہی لوگوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ سلسلہ آج تک چلا آرہا ہے، پشتون سرزمین پر نئے جنگ کے منصوبے بنائے جارہے ہیں اور کچھ نا سمجھ لوگ نئی جنگ کو چھیڑنے کیلئے عالمی سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں،ہماری سرزمین پر 40سالہ جنگ مسلط نہ کی جاتی تو آج بڑے ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے لوگ روزگار کیلئے ہمارے وطن کا رخ کرتے، ہمارا وطن دنیا جہاں کی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے باسی دو وقت کی روٹی کیلئے مسافری کی زندگی بسر کررہے ہیں، محمود خان اچکزئی کا قصور یہ ہے کہ وہ پشتونوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ان کے جائز حقوق لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارضلع پشین کے زیر اہتمام مختلف علاقائی یونٹوں کے کانفرنسز سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز گل خلجی، نصیر ننگیال، حاجی صورت خان کاکڑ، ضلع سیکرٹری پشین عبدالحق ابدال، سینئر معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال، ضلعی معاونین اکرم خان بوستانی، واجد وطنپال، عبیدا للہ پانیزئی، ستار کاکڑنے بوستان علاقائی یونٹ کانفرنس، پوٹی ناصران و مغٹیان علاقائی یونٹ کانفرنس جبکہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی سیکرٹری مالیات آغا سید لیاقت علی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علاؤالدین کولکوال، ضلعی معاونین ملک منظور اچکزئی، رضا شیدا، امین اللہ بشر، اکبر علی آغا، سید سلیم آغا،نے کربلا علاقائی یونٹ کے کانفرنس، ضلعی معاونین حاجی اکبر، حاجی عبداللہ خان، عصمت اللہ باچا، طاہر خان ترین نے سیمزئی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی ہماری حالت یہ ہے کہ ہم بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہیں، شدید سردی میں عوام گیس، بجلی، پینے کے صاف پانی جیسے بنیادی ضروریات کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، افغانستان میں شدید برفباری کی وجہ سے 70انسانی جانوں اور 70ہزار سے زائد مال مویشیوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں جو کہ قابل افسوس ہیں، پشتونخوا وطن میں بھی گزشتہ طوفانی بارشوں، سیلابوں اور حالیہ شدید سردی اور برفباری سے انسانی زندگی جام ہوچکی ہے جس کیلئے حکومت کو خاطر خواہ اقدامات اٹھانے پڑینگے جبکہ حکومت عوام کی حالت کو ٹھیک کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ اسی طرح برشور توبہ کاکڑی ودیگر علاقوں میں برفباری کے باعث تاحال راستے بنداور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان راستوں کی بحالی اور متاثرین کیلئے اشیاء ضروریات، خوراک، ادوئیات، گرم کپڑوں وکمبل وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ مقررین نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے صوبے بالخصوص ضلع پشین میں آٹے کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے او ر آٹے کی قلت کے باعث میسر آٹا بھی مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے جو کہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔مقررین نے کہا کہ گزشتہ شدید طوفانی بارشوں اور سیلابوں کے باعث صوبے کا تمام ملک کے ساتھ رابطہ کئی دنوں تک منقطع رہا اب جبکہ حکومت نے وہ تمام حالات دیکھ لیئے اس کے باوجود خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیں گئے، پشتونخوا وطن کے باسیوں پر گرمیوں میں زراعت کے ایک خاص موقع پر بجلی کے ٹاورز کو گرایاجاتا رہا اور شدید سردیوں اور برفباری میں گیس پائپ لائن کو اڑا دیا جاتا ہے عوامی املاک اور عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور سیکورٹی کی مد میں سالانہ اربوں روپے عوامی خزانے سے سیکورٹی فورسز کو دیئے جاتے ہیں اس کے باوجود اس قسم کے حربوں کا استعمال ہونا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ مقررین نے کہا کہ تمام نئے منتخب ہونیوالے علاقائی سیکرٹریز اور معاونین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے سیاسی فلسفے پر کاربند رہ کر پشتونخوا وطن کے قدرتی وسائل پر واک واختیار اور قومی یکجہتی کیلئے دن رات ایک کرکے پشتونخوا وطن کے عوام تک پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو اپنے قومی تحریک کا حصہ بنانے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر سیمزئی علاقائی یونٹ کے سیکرٹری نجیب اللہ، سینئر معاون سیکرٹری محمد قاسم، حاجی شاہجان، بشیر صاحب، صالح محمد، جنت گل، ظفر اللہ، حاجی عبدالعلی، صدیق اللہ، محمد رحیم، سعید صاحب، کلیم اللہ، محمد سعید طور کاکا، شاہ محمد، محمد حنیف، سلام خان،سعید محمد کونسلر معاونین منتخب ہوئے۔ جبکہ کربلا علاقائی یونٹ کے سیکرٹری سید اکبر آغا، سینئر معاون سیکرٹری سلیم آغا، سید قطب الدین آغا، محمد دین، بلال آغا، ولی خان، حکیم خان، اکرام خان، جبار خان، نصراللہ کونسلر ودیگر معاونین منتخب ہوئے۔ جبکہ بوستان علاقائی یونٹ کے سیکرٹری محمد اکرم بوستانی، سینئر معاون سیکرٹری آزاد خان آزاد ودیگر 17اراکین معاونین منتخب ہوئے،جن سے ضلعی سیکرٹری عبدالحق ابدال نے حلف لیا۔ پوٹی ناصران ومغٹیان علاقائی یونٹ کے سیکرٹری علاؤالدین بریالی، سینئر معاون سیکرٹری عمر خان عمری ودیگر 17اراکین معاونین منتخب ہوئے۔ جن سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصیر ننگیال نے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں