کچے کے ڈاکوں کے پاس پولیس سے جدید ہتھیار ہیں، ایس ایس پی کا اعتراف

گھوٹکی:گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)تنویر تنیو کا کہنا تھاکہ ڈاکوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں، اور پولیس کے پاس جدید ہتھیار جی تھری ہے، ڈاکوں کے ہتھیاروں کی رینج 3کلومیٹر اور ہمارے ہتھیاروں کی رینج 500 میٹر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں جغرافیائی محل وقوع بڑا مسئلہ ہے، ڈرون سمیت جدیدہتھیاروں کیلئے 2 ارب 85 کروڑ مختض کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ ڈرون سمیت جدید ہتھیار اگلے ماہ تک آجائیں گے اور اگلے دو ماہ میں ڈاکوں کیخلاف مثر کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق ڈاکوں کا مسئلہ 30 سال پرانا ہے، رحیم یار خان میں کچے کا کوئی ایریا نہیں، کشمور، راجن پور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو موجود ہیں، ڈاکوں نے اب اغوا کرانے کا روایتی طریقہ ترک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں