چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، گیس پریشر میں کمی دور کرنے کی ہدایت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب اور بارشوں میں اٹھائے گئے اقدامات، گیس پریشر کی صورتحال,سستے آٹے کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے دن رات کام کرکے متاثرین کی امداد اور بحالی کو ممکن بنایا انہوں نے مختصر عرصہ میں متاثرین تک امداد کی فراہمی سمیت دیگر ضروری اقدامات کئے جس کی وجہ سے متاثرین کے مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں سستے آٹے کی فراہمی اور انتظامات کو فل پروف نگرانی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے لہذا عوام کی سہولت اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سستا آٹا پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ شہر میں گیس پریشر کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ سردیوں میں لوگوں کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات، گراں فروشوں،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو اشیاء خورونوش کے حوالے سے ریلیف مل سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات متحرک ہے۔ کوئٹہ شہر میں عوام کی سہولت کے لیے 12سستے آٹا پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز بذات خود کررہے ہیں جبکہ نظم وضبط قائم کرنے کے لیے اہلکار تعینات ہیں اس کے علاؤہ لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر شہر میں مزید سستے پوائنٹس قائم کئے جائیں گیتاکہ لوگوں باآسانی سرکاری آٹا خرید سکیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا گیا ہیاور ان کی بحالی تک ضلعی انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہاکہ شہر میں تجاوزات، گرانفروشوں،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپشل مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیس پریشر کی وجہ اکثر احتجاج کرکے سڑکیں بند ہونے سے عوام کو دوہرا پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا گیس پریشر کو یقینی بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بار بار رابطہ کرکے مسلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


