کراچی، کالعدم بلوچ مسلح تنظیم کا رکن اسلحہ وبارودی مواد سمیت گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کا لعدم تنظیم کا سرگرم رکن اسلحہ وبارودی مواد سمیت ضلع کیماڑی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے تین ساتھی مورخہ 11 جنوری 2023 کو ضلع کیماڑی پولیس نے گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیے تھے ۔جنکی نشاندہی پر ایس ایس پی ضلع کیماڑی فداحسین جانوری کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مقیم تشکیل دی گئی تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاہد چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے تکنیکی آلات کے استعمال اور کئی روز کی ریکی کے بعد ملزم شفیع محمد کوٹریس کر کے امروز حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ سے گرفتار کر کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا۔ ملزم شفیع محمد اپنے سوتیلے والد عبد الوحید عرف بہارکی سرپرستی میں کالعدم تنظیم BLF کے لیے سلیپر سیل کے طور پر کام کرتا ہے اور شہر کراچی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے دوران انٹروگیشن سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو جاں بحق کرنے پر پانچ لاکھ اور زخمی کرنے پر ڈھائی لاکھ روپے تنظیم سے وصول کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم نے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 02 جنوری 2023 کو سعید آباد RRF ہیڈ کوارٹر کے پاس موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ کر کے محمد حنیف نامی کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جسکا کا مقدمہ 02/23 بجرم دفعہ 353/324/ 186/34 ت پ W7ATA/۲ تھانہ سعید آباد میں درج ہے۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 31 مارچ 2022 کو حب ریور روڈ پر واقع با کری پیٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 8لاکھ روپے کیش ، ایک پستول اور دو عددموبائل فون لوٹے تھے جس کا مقدمہ 147122 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ موچکو میں درج ہے۔ ملزم کے خلاف تخریب کاری، ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


