کسی بھی معاشرے تشکیل نو اور ترقی میں تعلیم کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،محترمہ فرح عظیم شاہ

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تعلیم دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود تعلیمی سال 2023 کے لئے کچی جماعت تا بارہویں جماعت کی نصابی کتابوں کی چھپوائی, پبلیکیشن اور ان کی مفت تقسیم کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے. جس کے تحت صوبائی حکومت آئندہ سروے مکمل ہونے تک 500.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کا اجراء کرے گی.ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں. 1493 گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن (جی پی ای) کے اساتذہ کی مستقلی کا آرڈر اپنی مثال آپ ہے. اسکے علاوہ صوبے کی جامعات کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مالی معاونت فراہم کی گئی. صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور جدت لانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تاکہ ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جا سکے. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کسی بھی معاشرے تشکیل نو اور ترقی میں تعلیم کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس سے مستقبل کے معمار جنم لیتے ہیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے. تعلیم کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اساتذہ اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں