نوشہرہ، اوباش نوجوان کی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

نوشہرہ(انتخاب نیوز) نوشہرہ نظام پور جبی گاوں میں اوباش نوجوان کی سات سالہ بچی کے ساتھ زبردستی جنسی درندگی ۔پولیس کے مطابق گورئمنٹ پرائمری سکول جبی کی کلاس دوئم کی طالبہ ملائکہ سکول سے واپس گھر جاری تھی کہ گاوں کے اوباش نوجوان ملزم علی ولد فقیر نے اس کو زبردستی آٹھا لیا اور جنسی درندگی کی۔بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔گاوں کے لوگوں نے سات سالہ بچی سے جنسی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔متاثرہ بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔لیڈی ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی تصدیق کردی۔سفاک ملزم کے خلاف زیردفعہ PPC 376-50-53 CPAمیں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سفاک جنسی درندے ملزم علی ولد فقیر کو پنجاب فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں