زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کو عدالت نے طلب کرلیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 27 جنوری کو الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مجھے قتل کرنے کے لیے تخریب کاروں کو رقم فراہم کر دی ہے اور اس سازش میں طاقتور حلقے بھی شامل ہیں۔ اس معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اسی معاملے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، شیخ رشید کو آج شام 5 بجے تھانہ آبپارہ میں طلب کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


