ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے مابین مقابلے کے بعد دو تخریب کار مارے گئے، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد، مارے گئے تخریب کار سیکورٹی فورسز کو متعدد واقعات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاروں نے فورسز پر فائرنگ کردی، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے دوران 2 تخریب کار مارے گئے، مارے گئے تخریب کار سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


