پشاور پولیس لائنز دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آرمی چیف
راولپنڈی (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈزر کانفرنس۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس کے شرکاءکو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز کا پشاور پولیس لائنز کے شہدا کو خراج عقیدت۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پولیس لائنز دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی کالعدم تنظیم کے لیے زیرو ٹالرنس کیساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ آرمی چیف کی آپریشنز پر فوکس جاری رکھنے کی ہدایت۔
Load/Hide Comments


