امریکی بحری بیڑے نے خلیج عمان میں 33 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے نے خلیج عمان میں ماہی گیری کے ایک جہاز سے 33 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے گذرنے والے ماہی گیری کے جہاز سے 4,000 کلو گرام چرس اور 512 کلو گرام میتھم فیٹامائن ضبط کی گئی ہے، جس کی کل مالیت کا تخمینہ 33 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔بیڑے کے بیان کے مطابق منشیات ضبط کرنےکی یہ کارروائی رواں سال 2023 میں منشیات کی ضبطی کی پہلی کارروائی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ سعودی بحریہ کے ایڈمرل عبداللہ المطیری کی ملٹی نیشنل ٹاسک فورس کی سابقہ قیادت میں چھ ماہ تک 150 بحری جہازوں نے علاقائی گشت پر 10,000 گھنٹے سے زیادہ وقت گذارا اور منشیات کی چھ کھیپ ضبط کیں، جن میں افیون، ہیروئن، چرس اور ایمفیٹامائنز جیسی منشیات شامل تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے بحری گشت کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہیں۔
ں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں