میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرپشن کا بازار گرم، ملازمین تنخواہوں سے محروم

کوئٹہ: آل بلوچستان میونسپل ورکرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر محمد رحیم بلوچ اور کابینہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پورے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروں میں ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ایک مخصوص گروہ جسکے تمام ممبران میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام برانچوں میں بیٹھ کر کروڑوں روپوں کی کرپشن کر رہے ہیںپچھلے چار سالوں سے جب سے میئر ختم ہوئے ہیں پارکنگ جس میں سرکلر روڈ کارپارکنگ پلازہ کب کا فعال ہو چکا ہے مگر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خزانے میں ایک روپیہ جمع نہیں ہو رہا ہے، جبکہ مخصوص ٹولے کا سربراہ اس کی سرپرستی کر رہا ہے سیٹلائٹ ٹاﺅن پارک لیاقت پار بھی پچھلے چار سالوں سے ٹینڈر نہیں کیا گیا ہے، ٹیکس برانچ کے افسران اسکی تمام کمائی اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں پورے کوئٹہ شہر میں سائیکل اسٹینڈ ، موٹر سائیکل اسٹینڈ بھی ٹینڈر نہیں کئے گئے ہیں کی کمائی بھی مخصوص ٹولے کی جیب میں جا رہی ہے، بلدیہ پلازہ پارکنگ کی آمدنی کرپشن کی نذر ہو رہی ہے،پچھلے چار سالوں سے بکرا پیڑی کو ٹینڈر نہیں کیا جا رہا ، جس کی کال ڈیپازٹ 5کروڑ روپے رکھی گئی ہے تاکہ کوئی کمپنی اس کی بولی نہ لگا سکے، اور مخصوص ٹولہ اپنے کارندوں سے اسکی کمایہ اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں، میئر کے زمانے میں ہر روز کی آمدن تقریباً 75ہزار روپے تھی اگر ان تمام اثاثوں کو ٹینڈر کیا جائے تو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین اپنی تنخواہوں کے حصول کیلئے احتاجی کیمپ نہ لگاتے،ہم معزز عدالت ہائیکورٹ بلوچستان کے چند جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بدعنوانی کی انکوائری کرائی جائے کہ ان کروڑوں روپے کس طرح ہڑپ کئے جا رہے ہیں، لہٰذا تنظیم ہذا جلد از جلد اپنے ادارے کے ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے معزز عدالت کے درواسزے پر دستک دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں