این اے 265 ضمنی انتخاب، حاجی لشکری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، اہم اعلان متوقع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت قریبی رفقاء، قانونی ماہرین ، ہم خیال ساتھیوں ، کارکنوں اور کوئٹہ شہر کے معززین و عمائدین کا دو روزہ طویل اجلاس ، کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے فیصلوں کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیرصدارت سراوان ہاوس میں قریبی رفقاء، ہم خیال ساتھیوں ، کارکنوں اور کوئٹہ شہر کے معززین و عمائدین کا دو روز تک طویل دورانیہ کا مشاورتی اجلاس ہوا اس دوران کوئٹہ سے باہر کے موجود ہم خیال ساتھیوں و کارکنوں ٹیلی فونک رابطہ کرکے مشاورت کی گئی اورکوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے جن کا اعلان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں