پاکستان میں سموسہ چالیس کا ،نئی دہلی میں پندرہ کا ۔سوشل میڈیا پربحث

لندن :پاکستان میں مہنگائی کافی حد تک بڑھ چکی ہے لیکن کچھ اشیا ءبلا وجہ ہی مہنگی کر دی گئی ہی جبکہ انہی چیزوں کی قیمتیں پڑوسی ممالک میں کئی گنا کم ہیں۔ بی بی سی نے اس موضوع پر ایک دلچسپ رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پکوڑے سموسے دیگر ممالک سے بہت زیادہ مہنگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد آج کل مہنگائی حیرت کے احساس سے زیادہ ایک سنگین خد شے تک پہنچ چکی ہے۔بہت سے صارفین اب سوشل میڈیا پر ایسی سٹریٹ فوڈ یا سنیکس کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں جو پچپن میں تو جیب خرچ میں آرام سے آ جاتی تھی مگر اب ان کے دام حیرت انگیز طور پر زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں