اماراتی سفیر لانا نسیبہ 2023ءکیلئے اقوام متحدہ کی انسداد تخریب کاری کمیٹی کی سربراہ مقرر

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کو عالمی ادارے کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نئی چیئرپرسن نامزد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ 2013 سے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کی سفیراور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔انھیں فروری 2021 سے سیاسی امور کی معاون وزیرمقرر کیا گیا تھا اور نومبر 2017 سے گریناڈا میں متحدہ عرب امارات کی غیر مقیم سفیرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پرتقررسے قبل لانا زکی نسیبہ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں خدمات انجام دیں، جہاں انھوں نے 2009 میں وزارت کے پالیسی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی اور تین سال تک اس کی پہلی ڈائریکٹر تھیں۔2017 میں انھیں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کے گورنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تاریخ میں بی اے (آنرز)اور لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اور افریقی اسٹڈیز ایس او اے ایس سے اسرائیلی اور یہودی تارکین وطن کے مطالعہ میں امتیاز کے ساتھ ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں