سندھ کے علاقے کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کے راشن سے بھرے 4 ٹرک لوٹ لیے گئے
خیرپور (انتخاب نیوز) کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کے راشن سے بھرے 4 ٹرک لوٹ لیے گئے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ٹرک لوٹنے کے دوران بھگدڑ کے باعث خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کےعلاوہ عام شہری بھی راشن لے گئے۔ فلاحی تنظیم نے تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی۔ اس حوالے سے فلاحی تنظیم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بھی راشن کی لوٹ مار روک نہیں سکے۔
Load/Hide Comments


