ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل منصور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی(انتخاب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا، میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔خواجہ سہیل منصورکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیے کوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے جبکہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں