آ زاد کشمیر میں مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 9افراد جاں بحق

مظفرآباد: دھیر کوٹ کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا جب مسافر کوسٹر گاڑی موڑ کاٹتے ہوے گہری کھائی میں جا گری۔کوسٹر راولپنڈی سے باغ آ رہی تھی۔حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جان بحق جبکہ 12 شدید ذخمی ہو۔ے ۔ریجنل ٹیلی گراف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد مساجد میں اعلانات کیے گیے جبکہ باغ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ باغ اور راولاکوٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت زیادہ تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو مقامی رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی اور دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔حادثہ کا شکار کوسٹر کا نمبر 2778 جبکہ محمد افراق کوسٹر ڈرائیور تھا۔بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر مسافروں کا تعلق باغ و گردو نواح سے ہے جن میں مقصود حسین بیگ ساکن ڈھکی نکر۔۔۔پشمین زوجہ مقصود ساکن ڈھکی نکر۔۔۔۔زوہیب ساکن بنی منہآساں۔سیف اللہ سکنہ جلال آباد۔۔سعید حکیم سکنہ جلال آباد۔عمر سکنہ قندیل کالونی۔محمد ارشاد سکنہ میرہ ڈھکی۔اویس ساکن پنڈی۔فوزیہ ساکن باغ ساجد ساکن حافظ آباد۔۔۔۔ظہور احمد ایس سی او ملازم باغ۔۔۔۔محمد خان ساکن پوٹھہ۔۔۔۔۔تین اشخاص شدید زخمی ہیں جنکے نام معلوم نہیں ہو سکے
اس کے علاوہ جاں بحق ہونے والوں میں نبیلہ بی بی سکنہ چکار۔۔۔۔۔۔صابر حسین سکنہ چکار۔۔۔۔۔رشیدہ بیگم زوجہ ستار محمد آسی سکنہ غربی مندری۔۔۔ڈرائیور افراق ولد رزاق حال دھیرکوٹ۔۔۔چھ ماہ کی بچی دختر مقصود ڈھکی پندی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں