پاکستان بار کونسل کا مشرف کی میت کوغیر معمولی پروٹوکول دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے سابق آمر پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے غیر معمولی پروٹوکول دینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی بی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میںپرویز مشرف کی میت کو خصوصی طیارے سے واپس لانے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ،اعلامیہ میں کہاگیا پرویز مشرف نے منتخب افراد کے خلاف فوجی بغاوت کی۔ 1999 میں حکومت جبکہ پرویز مشرف نے 2008 میں آئین کو معطل کیا اور پاکستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے،پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب تھے، انہوں نے دو بار آئین پاکستان کو پامال کیا،پی بی سی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور وہ عدالتی مفرور تھے جنہیں ریاستی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔پی بی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے خصوصی عدالت کو ختم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جو تاحال زیر التوا ہے۔پاکستان بار کونسل ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف کھڑی رہی ہے اور وکلاءبرادری آئین کے تحفظ، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں