محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ اورمقدمہ ختم کیا جائے، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین ، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں نام نہاد جمہوری دور میں وارنٹ گرفتاری جاری کر کے اپوزیشن کی آواز کو زیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان میں پہلے ہی حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی و معاشی بحران انتہا کو پہنچ چکے ہیں بلوچستان کے اہم معاملات کو حل کرنے کی بجائے بلوچستان کے عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ اب اظہار رائے کی آزادی ہے نہ بلوچ ، پشتون اکابرین کو اپنے قومی حقوق کے حصول ، ناانصافیوں کے خاتمے ، زبان و ثقافت ، قومی شناخت ، اجتماعی قومی مفادات کے جدوجہد کی اجازت ہے آوا زبلند کرنے پر ایسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے مقدمات سے بلوچستان کے اکابرین ، سیاسی ورکروں ،عوام کی آواز کو زیر کرنا ممکن نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے مقدمہ کو ختم کیا جائے پارٹی سیاسی اکابرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں