90 دن کے الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 90 دن کے بعد ہونے والے الیکشن کیلئے کسی قانون سازی کی ضرورت ہیں ،متعلقہ اداروں کو بروقت الیکشن نہ کرانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوگی ،وہ پیر کے روز صحافیوں سے مختصر گفتگو کررہے تھے ،وفاقی وزیر قانون نے 90روز کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی آئینی حیثیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین بنانے والوں نے 90دن کے بعد ہونے والے الیکشن کو آئینی الیکشن قرار دے دیا ہے،کوئی بھی آئینی کام اس وجہ سے غیر آئینی نہیں ہوتا کہ وہ مقرر مدت میں نہیں ہوا،آئینی کام کا مقرر مدت میں مکمل نہ ہونے کی مستند وجوہات ہونی چاہیے،آ ئین کے ساتھ ایسے مذاق نہیں ہونا چاہیے،آئین میں شک موجود ہے کہ آئینی کام مقرر مدت میں نہ ہونے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے،90 دن کے بعد ہونے والے الیکشن کے لیئے قانون سازی کی ضرورت نہیںبلکہ متعلقہ اداروں کو الیکشن وقت پر نہ ہونے کی ٹھوس وجہ دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں