ملک میں معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، فواد چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی۔آئی ایم ایف کے حکومت کیساتھ مذاکرات کے آخری دور کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائیگی ، عدلیہ ہی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں