بسیمہ میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

بسیمہ (انتخاب نیوز) بسیمہ کے علاقے میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے،جن میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز تربت سے کوئٹہ آنےوالی کوچ بسیمہ کے علاقے زیک کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 15زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والوں کو تعلق مستونگ سے بتایا جاتا ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں