معاشرے میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے خواتین پولیس تھانے قائم کیے،آئی جی بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو صرف ڈاکٹر اور اساتذہ بنانے والی سوچ کو مسترد کرنا ہے کیونکہ معاشرے میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے خواتین پولیس تھانے قائم کئے ہیں ۔ بلوچستان میں پہلی بار صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وومن پولیس اسٹیشن قائم کر کے خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا اب دوسرا تھانہ تربت شہر میں قائم کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تربت میں خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام کا افتتاح کرنے کے موقع پر شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تربت جیسے علاقے میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام پولیس کی بہتر کاوش کا نتیجہ ہے اور تھانے میں مسیرہ بلوچ کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد تربت بلوچستان کا دوسرا شہر ہے جہاں پر وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ان تھانوں کا قیام معاشرے میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے خواتین پولیس تھانوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ان میں خواتین ایس ایچ اوز تعینات کی گئی ہے ۔ اور آج خواتین کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہی ہے معاشرے میں خواتین کو صرف ڈاکٹر اور اساتذہ بنانے کی سوچ کو ختم کرنا ہوگا تاکہ خواتین ہر شعبے میں آگے آکر اپنی خدمات سرانجام دے سکےں۔


