بولان شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، متاثرہ پلوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

بولان (انتخاب نیوز) بولان شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ آمد و رفت میں لوگوں کو دشواری کا سامناہے ‘مون سون بارشوں سے متاثرہ پلوں کی تعمیر و مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے بولان شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جبکہ سیلابی ریلوں سے مچھ لنک روڈ پل‘ پنجرہ پل اور بی بی نانی پل کی تعمیر و مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا ہے مچھ پل کے متاثرہ مقام کو مٹی سے بھرائی کر کے عارضی طور پر آمد و رفت بحال کی گئی ہے جو کسی بھی وقت ندی میں سیلابی ریلوں سے منہدم ہو سکتا ہے بولان شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے دوسری جانب حادثات میں انسانی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں سیلابی ریلوں سے بولان شاہراہ متعدد مقامات پر بیٹھ گئی ہے پنجرہ پل کی تعمیر کا کام شروع نہ ہونے کیوجہ سے آئے روز ٹریفک کی معطلی معمول بن گئی ہے آئے روز مسافر بچے بوڑھے اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کولپور تا ڈھاڈر بولان شاہراہ شکستہ حال ہے مچھ شہر کو بولان شاہراہ سے ملانے والا واحد رابطہ پل کی تعمیر و مرمت کے دعوے دھرے رہ گئے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بولان شاہراہ اور پلوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں