اوتھل، کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت 7 افراد زخمی
اوتھل :مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کومکران کوسٹل ہائی وے پرسب تحصیل لیاری کے علاقے دبہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


