سیاہ فام شخص کی ہلاکت، مظاہرے امریکا بھر میں پھیل گئے

واشنگٹن: امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا، اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کے بعد گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ نیویارک، ہوسٹن، اٹلانٹا اور لاس ویگاس تک پھیل گیا۔ شہر شہر لوگ سڑکوں پر ہیں، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔مینی پولِس میں بلوائیوں نے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر شہر میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں