کوئٹہ، صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

کوئٹہ : صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ کل بروز جمعہ 17 فروری کو سنایا جائیگا، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صحافی کے قتل کا ٹرائل ایک ملزم کی حد تک مکمل ہوا ہے اور کیس کا فیصلہ سنایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ17 فروری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائیگا، انہوںنے بی یو جے کے تمام ممبران کو تاکید کی ہے کہ وہ اس تاریخی فیصلہ کے موقع پر صحافی کے خاندان اور صحافتی برادری سے یکجہتی کیلئے 17 فروری کی صبح ضلع کچہری پہنچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں