کوئٹہ میں ریٹائر خاتون پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، مزید گرفتاریاں جلد متوقع

کوئٹہ : کوئٹہ میں ریٹائر خاتون پروفیسر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ریٹائر خاتون اسسٹنٹ پروفیسر مختار بیگم کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جس کی بناءپر دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ان ملزما ن کو بھی گرفتار کرلیا جائےگا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا نام اور دیگر تفصیلات فی الحال صیغہ راز میں رکھی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں