سنجاوی، زمینی تنا زعہ پر فائرنگ سے 2بھائی زخمی، دکی میں خاتون کے لباس میں ملبوس شخص گرفتار

سنجاوی :سنجاوی میں زمین کے تنا زعہ پر فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق دومڑ قوم کے ذیلی شاخ خانزئی دمڑ قوم کے دوفریقین جن کا زمین پر تنازعہ چلا آ رہا تھا ایک فریق نے ریگوڑہ کے مقام پر فیلڈر گاڑی میں گھر جاتے ہوئے دو بھائی عبداللہ جان اور عبدالرحمان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں دکی پولیس نے مویشی منڈی کے علاقے سے خواتین کی لباس میں ملبوس شخص سمیت دو افراد گرفتار کرلئے۔گرفتار ملزمان میں جمال احمد ولد سونہل اور احمد نواز ولد سونہل مری شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں سے جمال خان خواتین کی ملبوسات میں ملبوس تھا۔جس سے کلا شنکوف جبکہ دوسرے ملزم احمد نواز سے پستول اور کارتوس برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کا تعلق بارکھان سے ہے۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں