محکمہ فشریز اپنے مغوی انسپکٹر کو ٹرالر مافیا سے بازیاب کرائے، آدم قادر بخش

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر بحر بلوچ گجہ ٹرالرز اور وائر نیٹ لانچوں کے حوالے ہے، دن رات بحر بلوچ میں گجہ ٹرالرز وائرنیٹ لانچیں غیرقانونی جالیں استعمال کررہی ہیں، ماہی گیر بے چارے پریشان ہیں۔ نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ فشریز کے پاس سات گن بوٹ ہیں صرف ایک جیونی والا استعمال ہورہا ہے، چھ گن بوٹس کو محکمہ فشریز نے جان بوجھ کر خراب کیے ہیں تاکہ سمندر میں گشت نہیں کرسکے گجہ ٹرالرز اور وائر نیٹ لانچیں آرام کےساتھ بحر بلوچ کو تباہ کریں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ محکمہ فشریز کے انسپکٹر عبداللمطلب کو 9 فروری بروز جمعرات کو گجہ ٹرالر والوں نے اغوا کرکے ساتھ لے گئے آج تک محکمہ فشریز کو معلوم نہیں انسپکٹر فشریز عبداللمطلب کہا پر ہے، ایک بڑا ادارہ اپنے افسر کو بازیاب نہیں کرسکتا، سمندر اور ماہی گیروں کی روزگار کی خاک حفاظت کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں