مستونگ احساس کفالت پروگرام کی رقم سے 500 سے 1000 روپے تک کٹوتی کا انکشاف

مستونگ:مستونگ میں وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام بندر بانٹ کی نظر، پائلٹ سکول میں قائم کیش ادا کرنے والے عملے کی جانب سے غیر قانونی طور فی کس مستحق سے 500 سے 1000 روپے تک کٹوٹی کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب و نادار افراد کی مالی کفالت کے لیے "احساس پروگرام ” کے تحت فی کس کو12000 روپے کی امدادی رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیکٹوٹی نہ کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم اور دیگر حکام بالا کی واضع ہدایات کے باوجود پائلٹ سکول میں قائم کیش ادائیگی سینٹر عملے کی جانب سے مسحتقین سے بلا خوف خطر 500 سے 1000 روپے تک زبردستی کٹوٹی کا سلسلہ جاری ہے۔ مستحقین نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے غیر قانونی کٹوتی کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں