بولان میں خزانہ آفیسر کچھی کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی کیمپ ساتویں روز بھی جاری
بولان (این این آئی) آل متحدہ ملازمین کچھی کی جانب سے خزانہ آفیسر کچھی کے ناروا سلوک کے خلاف خزانہ آفس کچھی کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ۔اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے ان سے کیمپ آمد کرکے اظہار یکجہتی کیا اور انکے مطالبات کی حمایت کی ۔احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیکر بیٹھے ضلعی قائدین نورجان شان رند، حاجی یار محمد مستوئی دیگر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری اور خزانہ آفیسر کچھی کے تبادلہ تک احتجاج جاری رہے گا کسی طور بھی کرپٹ خزانہ آفیسر منظور نہیں ملازمین کے حقوق پر کبھی کوئی سودابازی کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے آل متحدہ ملازمین کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین متحد متفق یکجا ہیں مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے بیان کی توسط سے ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ سات ایام سے ملازمین احتجاج پر بیٹھے ہیں ملازمین کی جانب سے دھرنا جاری ہے مگر تاحال انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور خزانہ آفیسر بدستور کام کررہے ہیں انہیں فی الفور ٹرانسفر کرکے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے


