درندہ صفت کھیتران کو حکومت نے انسانوں کے قتل کا پرمٹ دے دیا ہے، حسین واڈیلہ

گوادر : حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ نے کہا ہے کہ بارکھان واقعہ گلے سڑے سرداری نظام کی پشت پناہی ریاست اور ریاستی ادارے کررہے ہیں، بلوچستان میں آخری سانس لیتے ہوئے قبائلی اور جاگیرداری نظام کو ریاست مصنوعی آکسیجن دے رہی ہے حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین حسین واڈیلہ نے بارکھان میں خان محمد مری کے ایک خاتون اور دو بیٹوں کے دلخراش قتل اور دیگر افراد کی نجی جیل میں قید کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گلے سڑے سرداری نظام کی پشت پناہی ریاست اور ریاستی ادارے کررہے ہیں قاتل اور درندہ صفت کھیتران کو بارکھان میں اپنی حکومت بنانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو غریب عوام کو اپنا غلام سمجھ کر پا¶ں تلے روند رہا جس سے کوئی پوچھنے والا مگر اپنے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کے پاداش میں مولانا ہدایت الرحمٰن کو پابند سلاسل کیا گیا اور حق کے کارکنان کے پرامن احتجاج پر وحشیانہ انداز میں کریک ڈا¶ن کیا گیا مگر وقت کے فرعون کو انسانی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس دیکر بلوچستان کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری سانس لیتے ہوئے قبائلی اور نیم جاگیرداری نظام کو آکسیجن دینے کے لیئے ریاست کھیتران جیسے سرداروں کی سرپرستی کر رہی ہے جن کو صوبائی وزارت کے منصب پر فائز کرکے انسانوں کے قتل کا پرمٹ دیا گیا ہے جس کا واضح ثبوت بارکھان میں صوبائی وزیر بلوچستان کھیتران کا نجی جیل ہے جہاں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر مظلوموں کو قید کیاجاتاہے لوگوں کو خوفزدہ کرکے خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے پہلی بار کھیتران کے مظالم کے خلاف خان محمد مری اور اس کی فیملی سینہ سپر ہوئی تو اس کی فیملی کے 8 افراد کو اغوا کرکے ناحق قید کیا گیا خان محمدمری فریاد لیکر در پہ در بھٹکتا رہا مگر صوبائی سے لیکر ریاستی اداررتک نے کوئی داد رسی نہ کی جس کے باعث تین انسانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جو انسانیت پر بدنماداغ اور ریاست کی رٹ کو کھلا چیلنج کرنے کے مترادف ہے حق دوتحریک اس وحشیانہ عمل کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کھیتران کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں