چیئرمین نیب کااستعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کااستعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کاجمعہ بازارلگ گیاہے ،صدرنے9اپریل الیکشن کی تاریخ دیکرحکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔لطیف کھوسہ اورسلمان راجہ بھی کہتے ہیں صدرکافیصلہ آئینی ہے،امیدہے عدلیہ صدر کے فیصلے کوآئینی اورقانونی قراردیگی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کاپانچواں اورایشیا کاپہلامقروض ترین ملک ہے،75سالوں میں وزراء خارجہ نے اتنے دورے کیے جو بلاول نے اکیلے کیے ہیں اورموج میلے منارہاہے۔وزیرپیٹرولیم آذربائیجان میں اُدھارتیل اورایل این جی کے لئے دھکے کھارہاہے۔آٹاگھی نایاب اورحکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پردیدیا اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی۔عدالت میں ویڈیو کیساتھ آبپارہ پولیس اور اسکے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کرکے پوسٹمارٹم کرونگا۔مری تاریخ پر بھی پیش ہونگا اورمیڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں