وفاقی کابینہ کا کفایت شعاری کا فیصلہ قابل تحسین ہے،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف)کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا کفایت شعاری کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔انہوںنے بیان میں کہا کہ کفایت شعاری کا اعلان نیازی کے جھوٹے اعلانات کی طرح نہیں ہوگا ۔ حکومتی اقدامات سے عوام میں بے چینی کم ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ نیازی جس حال میں معیشت کو چھوڑ کر گیا ہے،اسے صحیح سمت پر لانے کے لئے حکمرانوں سمیت تمام طبقات کو یکساں قربانیاں دینی ہونگی ، پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی دنیا میں پاکستان کا اعتماد خراب کیا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ نااہلوں نے پاکستان کوتباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ،امید رکھتے ہیں کہ انشااللہ جلد ہی حکومت ان مشکلات پر قابو پا لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں