مائیکروسافٹ میں صحافیوں کی جگہ خودکارمصنوعی ذہانت کا نظام وضع،درجنوں صحافی بے روزگار

مائیکروسافٹ میں صحافیوں کی جگہ خودکارمصنوعی ذہانت کا نظام وضع،درجنوں صحافی بے روزگار،اطلاعات کے مطابق امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ خودکار نظام کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ذریعے خبروں کو منتخب اور شائع کیا جائے گا۔

خبر رساں اداروں کی کہانیوں کو نئے انداز میں کہنے، ان کے انتخاب کا کام اور ان پر شہ سرخیاں لگانے کا کام اب تک ایم ایس این کی سائٹ کے لیے صحافی کیا کرتے تھے۔اب یہ سارے کام مصنوعی ذہانت کے تحت انجام دیے جائیں گے۔ جون کے آخر تک تقریباً 50 کنٹریکٹ نیوز پروڈیوسرز اپنی ملازمت سے محروم ہوجائیں گے لیکن فی الوقت صحافیوں کی ایک ٹیم باقی رہے گی
رطرف کیے جانے والے کچھ صحافیوں نے متنبہ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت شاید اداریے کے سخت رہنما خطوط سے پوری طرح واقف نہیں ہوسکتی اور نامناسب خبریں شائع کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ملازمت سے محروم ہونے والوں میں سے 27 کا تعلق برطانیہ کے پی اے میڈیا سے ہے جن کے ذریعے انھیں ملازمت ملی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے کاروبار کا جائزہ لینے کا حصہ ہے مائیکروسافٹ ان بہت سی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے اخراجات کم کرنے کے لیے نام نہاد روبوٹ جرنلزم کا تجربہ کیا ہے گوگل بھی اس قسم کے منصوبوں پر یہ سمجھنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے کہ آخر یہ کس طرح کام کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں