کوئٹہ، سرکی روڈ پر مار کیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر، 2 افراد زخمی
کوئٹہ : کوئٹہ کے علا قے سرکی روڈ پر مار کیٹ میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر2افراد زخمی ہو گئے۔چیف فائر آفیسر عبد الحق اچکزئی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سرکی روڈ پر واقع پرانی فروٹ منڈی میں تہہ خانے میں قائم پٹا خوں کے ایک گودام میں آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام اور ملحقہ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میٹرو پو لیٹن کار پوریشن کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے کی فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھا نے کا کام شروع کر دیا اس دوران جھلس کر ایک فائر بریگیڈاہلکار سید محمد اور مار کیٹ کا چو کیدار زخمی ہو گئے جبکہ آگ بجھانے کے دوران 4ریسکیو اہلکار بے ہو ش بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد آگ بجھا نے کا کام مکمل کر لیا گیا ابتدائی طورپر واقعہ کی وجو ہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔مزید کاروائی جا ری ہے ۔


