فرح عظیم شاہ سے زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے رہنما کا رابطہ، مسئلے کے حل کی یقین دہانی

قلات: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ سے زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات حکیم طاہر مجید لہڑی کا ٹیلیفونگ رابطہ، پہیہ جام ہڑتال سے متعلق تبادلہ خیال۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم حالات کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے بجلی کی لوشیڈنگ سے متعلق وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زمیندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ واپڈا اور زمینداروں میں دیر پا معاہدہ ہو تاکہ زمیندار سکوں سے اپنی زمیندار ی میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قلات سے بھی ہڑتال سے متعلق اور زمینداروں کے مسائل اور حل پر بات چیت کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں