ولی کاکڑ غیر متنازع شخصیت ہیں، بحیثیت گورنر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک عبدالولی خان کاکڑ ایک غیر متنازعہ شخصیت ہیں۔ملک عبدالولی کاکڑ قبائلی و سیاسی رہنما کے طور پر اچھی ساکھ کے حامل ہیں۔ امید ہے کہ بحیثیت گورنر ملک عبدالولی کا کڑ صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ وزیراعلیٰ کا نومنتخب گورنر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں