گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی کا حملہ، اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر میں سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر آئی ای ڈی کا حملہ۔ اطلاعات کے مطابق گوادر میں زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پل پر آئی ای ڈی دھماکے میں ایک سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق، 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ضلع گوادر ایم ایٹ شاہراہ نلینٹ پل پر گزرنے والی فورسز کی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں آ کر فورسز کی ایک گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں سوار 9 اہلکار صوبیدار خالد، حوالدار لطیف، لانس نائیک اللہ دتا، سپاہی عثمان، سپاہی رمضان، سپاہی قیصر عباس اور عباس زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے گوادر انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر لانس نائیک اللہ دتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں