وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں ای مرکز کے قیام کیلئے اراضی کی منظوری دیدی
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کوئٹہ میں شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت مرکز کے قیام کے لئے اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت سینٹر کے قیام سے عوام کی خدمات تک رسائی آسان ہوگی مذکورہ مراکز عوام کو آٹومائزڈ محکموں کی ون ونڈو سروسز فراہم کریں گے شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت سینٹر کے قیام کے لیے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محمکہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنی اراضی فراہم کرے گاعوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے اس احسن اقدام کا خیر مقدم کیاہے۔
Load/Hide Comments


