بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تین کشمیری جاں بحق

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں کوجاں بحق کردیا، تین دن میں جاں بحقہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کرقتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں