وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر عادل بازئی کا بھائی ہوائی فائرنگ پر گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ ائیرپورٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر ملک عادل بازئی کے بھائی کوعلاقے میں فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر ملک عادل بازئی اپنے بھائی اور محافظوں کے ہمراہ ائیر پورٹ روڈ پر ابراہیم کالونی میں ہوائی فائرنگ کی اور دھاوا بول دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا کوآرڈینیٹر اپنے محافظوں کے ہمراہ موقع پر سے فرار ہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکے بھائی سنگین خان کو گرفتارکرلیا مزید کارروائی ائیر پورٹ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں